قومی مقابلہ کتب سیرت کا اعلان، انعامات کی شرح بڑھا دی گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، حکومت پاکستان نے 50ویں قومی مقابلہ برائے کتب سیرت و نعت اور مقامات سیرت کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔
آن لائن انٹری و کتب یا مقالات بھجوانے کی آخری تاریخ 28 مارچ 2025 مقرر کی گئی ہے۔
اس مرتبہ معاشرتی اصلاح و رہنمائی نیز سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم کی ترویج کے لیے سیرت نگاروں کی حوصلہ افزائی کے انعامات کی شرح میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *