توہین عدالت کیس: ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس نے توہین عدالت پر شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار نے شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کی ہے اور جواب میں کہا ہے کہ عدالتی حکم کی نافرمانی نہیں کی، عدالتی آرڈر پر بینچ بنانے کے معاملہ پر نوٹ بنا کر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھجوا دیا تھا۔

یاد رہے کہ دو روز عدالتی حکم کے باوجود بینچز اختیارات کیس سماعت کیلئے مقرر نہ ہونے کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *