رشمیکا مندنا وہیل چیئر پر ائیرپورٹ پہنچ گئیں، مداح تشویش میں مبتلا

ممبئی (قدرت روزنامہ) جنوبی بھارتی سپر اسٹار رشمیکا مندنا کی ایئرپورٹ پر وہیل چیئر پر پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پشپا اسٹار رشمیکا اپنی گاڑی سے دو لوگوں کی مدد سے اترتی ہیں اور پھر لنگڑاتے ہوئے وہیل چیئر پر بیٹھتی ہیں جبکہ انہوں نے ماسک اور کیپ سے اپنا چہرہ چھپا رکھا ہے۔اداکارہ کو اس طرح وہیل چیئر پر جاتے دیکھ کر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ اٹھی ہے اور وہ ان کی صحت یابی کیلئے دعائیں اور نیک تمنائوں کا اظہار کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kamlesh Nand (work) (@artistrybuzz_)

یاد رہے کہ اداکارہ فلم کے شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوئی تھیں جبکہ اب وہ اپنی آنے والی فلم چھاوا کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں شرکت کیلئے ممبئی پہنچی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *