اکشے کمار کا فلم بھول بھلیا کے سیکوئلز سے متعلق بڑا انکشاف
ممبئی (قدرت ورزنامہ) بالی ووڈ کے اسٹار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم بھول بھلیا کے سیکوئل سے نکالا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے، جہاں انہوں نے کامیڈی فلموں میں کم کام کرنے اور فلم بھول بھلیاں کے سیکوئلز میں نظر نہ آنے کی حیران کن وجہ بھی بتائی۔جب اکشے سے بھول بھلیاں کے سیکوئلز میں شامل نہ ہونے کی وجہ پوچھی گئی تو اکشے نے انکشاف کیا کہ انہیں اس فلم سے نکال دیا گیا تھا تاہم اداکار نے فلم سے نکالے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔