ٹماٹر کی قیمت 400 سے 40 روپے تک آگئی، مگر صارفین کو فائدہ کیوں نہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں روزمرہ کے بیشتر کھانوں کی تیاری میں ٹماٹروں کا بکثرت استعمال کیا جاتا ہے اور اسی طلب کے پیش نظر سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں بڑی تعداد میں ٹماٹر کی فصل کاشت کی جاتی ہے اور اس کے علاوہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایران سے بھی ٹماٹر درآمد کیے جاتے ہیں۔
ٹماٹر کی فصل جنوری میں تیار ہوتی ہے، ہرسال دسمبراورجنوری میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو جاتا ہے گزشتہ ماہ دسمبر میں اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 400 روپے تک پہنچ گئی تھی اور بیشتر مارکیٹ میں ٹماٹر دستیاب بھی نہیں تھے۔
تاہم اب ٹماٹر کی قیمت انتہائی کم ہو گئی ہے اس وقت سبزی منڈیوں میں ٹماٹر 40 روپے فی کلوتک فروخت ہورہا ہے جو کہ 15 روز قبل عام مارکیٹوں میں 350 سے 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا۔
مارکیٹ میں ٹماٹر کے ریٹ انتہائی کم ہونے کے باعث سندھ کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں زمینداروں نے ٹماٹر کی تیار فصل ٹریکٹر چلا کر ضائع کرنا شروع کردی ہے، زمینداروں کا کہنا ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں ٹماٹر بہت زیادہ موجود ہیں اورریٹ انتہائی کم ہے۔
’فصل کی تیاری میں جو اخراجات آئے ہیں وہ تو پورے نہیں ہوسکتے تواوپرسے فصل اتارکرپیٹی میں تیارکرکے منڈی لے جانے کے اخراجات نہیں کیے جاسکتے، کیونکہ اس سے نقصان میں مزید اضافہ ہوگا اس لیے بہتر یہی ہے کہ ٹماٹر کو زمین میں ہی ضائع کر دیا جائےاورآئندہ فصل کے لیے زمین کو تیارکیا جائے۔‘
اسلام آباد کی سبزی منڈی میں ٹماٹر کے آڑھتی عدنان اکرام نے وی نیوز کو بتایا کہ سبزی منڈی میں اس وقت بہت زیادہ تعداد میں ٹماٹر موجود ہیں جو کہ جلد خراب ہونا شروع ہو جاتے ہیں، اس وجہ سے ریٹ انتہائی کم ہو گیا ہے۔
’ٹماٹر کی 9 کلو والی پیٹی کا ریٹ 300 سے 400 روپے ہو گیاہے جبکہ پرچون میں ٹماٹر 60 سے 70 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، منڈی میں جب ٹماٹر کم تعداد میں موجود ہوتا ہے تو باہر دکانوں میں ٹماٹر 300 سے 400 روپے فی کلو تک میں فروخت ہونا شروع ہو جاتا ہے۔‘
عدنان اکرام کے مطابق اس وقت ہول سیل ریٹ کم ہونے کے باوجود مارکیٹ میں ٹماٹر کا ریٹ 100 سے 180 روپے فی کلو ہے، دکانداروں کو چاہیے کہ اگر ان کو منڈی میں ریٹ میں کمی سے ریلیف ملتا ہے تو اسے آگے منتقل کرنا چاہیے۔
’ٹماٹر کے علاوہ دیگرسبزیوں کے ریٹ بھی منڈی میں کافی ہیں، پھول گوبھی، گاجراورشلجم 40 روپے فی کلو، ٹینڈے 50، شملہ مرچ 150 جبکہ سبزمرچ 100، مٹراور کدو 80 اور کھیرے 70 روپے فی کلو دستیاب ہیں۔‘
’ٹماٹر کے علاوہ دیگرسبزیوں کے ریٹ بھی منڈی میں کافی ہیں، پھول گوبھی، گاجراورشلجم 40 روپے فی کلو، ٹینڈے 50، شملہ مرچ 150 جبکہ سبزمرچ 100، مٹراور کدو 80 اور کھیرے 70 روپے فی کلو دستیاب ہیں۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *