صبا قمر نے نامناسب فوٹو شوٹ پر تنقید کو دل پر لے لیا، سوشل میڈیا سے کنارہ کشی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر نامناسب فوٹو شوٹ کرانے پر تنقید کی زد میں ہیں، اور اب انہوں نے سوشل میڈیا سے ہی کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ بعض اوقات زندگی میں ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑتا ہے، تاکہ آپ اپنے کو وقت دے کر ٹھیک اور ری چارج کریں، اور میں بھی ایسا ہی کررہی ہوں۔
انہوں نے کہاکہ میں حال ہی میں سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں ہوں، میرے چاہنے والوں نے اس بات کو نوٹ کیا جس کی تعریف کرتی ہوں۔
اداکارہ نے لکھا کہ میں اپنے مداحوں کی محبتوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو میرے بارے میں اتنے فکر مند ہیں، میں بالکل ٹھیک ہوں اور یہ سب کچھ ایک مختصر وقت کے لیے ہے، میں کچھ ہی وقت کے بعد ایک بار پھر لوٹ کر آؤں گی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں صبا قمر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے نجی میگزین کے لیے نامناسب فوٹو شوٹ کروایا۔
ویڈیو جونہی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تو صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا، جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا سے دور رہنے کا اعلان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *