نسلہ ٹاور کے مکینوں کی بڑی تعداد کا عمارت خالی کرنے سے انکار

کراچی(قدرت روزنامہ) نسلہ ٹاور کے مکینوں کی بڑی تعداد نے کسی بھی طورپر عمارت کو خالی کرنے سے انکار کردیاہے۔کراچی میں شارع فیصل سے متصل رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو ڈیڈ لائن گزر جانے کے باوجود سیل نہیں کیا جاسکا۔ کچھ فلیٹوں کے مکین نقل مکانی کرکے چلے گئے ہیں، لیکن بڑی تعداد میں مکینوں نے کسی طور عمارت کو خالی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

عمارت خالی کرنے کی مہلت ختم ہوچکی ہے اور گزشتہ شب بارہ بجے بلڈنگ کو سیل کیا جانا تھا۔ کمشنر کراچی نے عمارت گرانے کے لیے کمپنیوں سے درخواستیں مانگ لی ہیں۔کچھ مکینوں کی جانب سے عمارت سے سامان کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ بڑی تعداد میں مکین بلڈنگ خالی کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم دیا تھا۔ رہائشیوں نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ مکینوں کو معاوضہ دیئے بغیر عمارت نہ گرائی جائے۔

Recent Posts

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

12 mins ago

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

26 mins ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

37 mins ago

5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…

45 mins ago

دہی کے 5 حیرت انگیز فائدے جو سب پر بھاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…

54 mins ago

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

2 hours ago