ملازمین کے لیے خوشخبری، تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تجویز سامنے آگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے مہنگائی کے حساب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 10 برس کے دوران جس حساب سے مہنگائی ہوئی، اسی تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ مزدوروں کو اپنی محنت کا صلہ ملے گا تو معیشت مستحکم ہوگی، 10 سال کے دوران مہنگائی میں جتنا اضافہ ہوا اسی حساب سے تنخواہوں اور پینشن میں بھی اضافہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی مزدوروں کے لیے تین نسلوں سے جدوجہد کررہی ہے، ہم نے مزدورں اور محنت کشوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو آئین دلوایا۔
چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ آمر ضیاالحق اور پرویز مشرف کے دور میں مزدوروں کے خلاف سازشوں کو پیپلزپارٹی نے ناکام بنایا۔ اس ملک کو لیبر پالیسی دینے والے پیپلزپارٹی کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی تجویز پر حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *