پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمنٹ کے آج ہونے والے مشترکہ اجلاس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق مختلف یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری حاصل کی جائے گی۔ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کنٹرول بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
ایجنڈے کے مطابق ٹریڈ آرگنائزیشن ترمیمی بل 2021 بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ قومی کمیشن برائے انسانی ترقی ترمیمی بل 2023 منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا۔ درآمدات و برآمدات کنٹرول ترمیمی بل 2023 بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا۔
این ایف سی ادارہ برائے انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان ترمیمی بل 2023 منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد ترمیمی بل 2023 بھی منظوری کے لیے پیش ہوگا۔ وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹ، سائینس و ٹیکنالوجی ترمیمی بل 2023 بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی بل 2024 اور قومی ادارہ برائے ایکسی لینس بل 2024 بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *