’’تمہارے گھر رہوں گی‘‘ راکھی ساونت کا ہانیہ عامر سے ملنے کیلئے پاکستان آنے کا اعلان
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت نے ہانیہ عامر سے ملاقات کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔
راکھی ساونت کی جانب سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے بیگ سمیت ائیر پورٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو پیغام میں راکھی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ پاکستان آرہی ہیں اور ہانیہ عامر کے گھران کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں۔
View this post on Instagram
راکھی نے کہا کہ میں پاکستان کے سب بڑے اسٹارز ہانیہ، نرگس اور دیگر سے ملنا چاہتی ہوں اس لئے پاکستان آرہی ہوں، ہانیہ مجھے ائیر پورٹ پر پِک کرنے آجائو۔ہانیہ عامر نے بھی راکھی کے اس ویڈیو پیغام پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ پہلے میری زندگی بہت غمگین تھی اور پھر میری زندگی میں راکھی ساونت آگئیں، راکھی جی میں آپ کو ائیر پورٹ لینے آرہی ہوں۔