ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری

روپیہ 12 پیسے کی بہتری سے 278.60 روپے پر پر آگیا


کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالرکے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی گئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈالر کے مقابلے روپیہ 12 پیسے کی بہتری سے 278.60 روپے پر پر آگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق جمعرات کو تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ 278.72 پر بند ہوا تھا۔
دسری جانب عالمی سطح پر جمعہ کو آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ ڈالرز کے ساتھ چینی یوآن کی قدر میں بھی اضافہ ہوا، جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وہ بیانات تھے جن میں چین کے خلاف محصولات پر نرم مؤقف کا اشارہ دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *