ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کاشف علی فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔کاشف علی کل پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے ملتان میں شروع ہوگا۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 127 رنز سے شکست دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *