چین کی خاتون ایتھلیٹ نے پل اپس کا نیا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کی خاتون ایتھلیٹ نے ایک منٹ میں 44 پل اپس کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔
چینی خاتون ایتھلیٹ ژی ٹنگ نے امریکی ایتھلیٹ انگا سمننگ سے ایک منٹ میں سب سے زیادہ پل اپس لگانے کا ریکارڈ چھین لیا ہے۔
ژی ٹنگ نے ایک منٹ میں 44 پل اپس کیے ہیں جبکہ امریکی ایتھلیٹ انگا سمننگ نے 2022 میں ایک منٹ میں 39 پل اپس کرکے گنیزورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوایا تھا۔
ژی ٹنگ نے اس حوالے سے گفتگو میں کہا ’اگرچہ میں نے ریکارڈ توڑ دیا ہے، مجھے لگتا ہے کہ اب بھی بہتری کی گنجائش ہے،اگلی بار میں اس سے بھی زیادہ اسکور کروں گی۔‘