جبل نور القرآن کوئٹہ سے قرآن کے قدیم نسخے چوری ہونے کا واقعہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں جبل نور القرآن سے قرآن کے قدیم نسخے چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
کوئٹہ میں قرآن کے نسخے محفوظ کرنے کے لیے پہاڑ میں بنائے گئے اس قرآن محل میں کچھ قدیم نسخے تھے جنہیں نامعلوم چور رات گئے چوری کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
مبینہ طور پر چوری کیے جانے والے قرآن کے نسخوں کی تعداد 120 بتائی جارہی ہے۔
جبل نور القرآن کے مالک بالاچ لہڑی نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات 2 بجے کے بعد نامعلوم افراد جبل نور القرآن کی گیلری میں داخل ہوئے اور الماریوں کے شیشے توڑ کر قرآن پاک کے نسخے اٹھاکر ساتھ لے گئے۔
کوئٹہ میں واقع جبل انور میں قرآن پاک کے قدیم نسخے محفوظ جنہیں دیکھنے کے لیے لوگ دور دراز عللاقوں سے یہاں کا رُخ کرتے ہیں۔
واقعے کے بعد تھانہ بروری پولیس نے مبینہ چوری کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *