اعلیٰ کارکردگی دکھاؤ بونس اور ترقی پاؤ، حکومت کا نیا ریوارڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ


اسلام آ باد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بیورو کریسی کی کار کردگی کو بہتر بنا نے کیلئے نئے معیارات اپنانے اور اعلیٰ کارکردگی والے افسران کو بونس اورترقیاں دینےکا فیصلہ کیا ہے۔
سر کاری افسروں کی کارکردگی جا نچنے کے نئے نظام میں افسران کی سالانہ رپورٹس( PERS) کو مالی مراعات یعنی بونس و غیرہ اور پروموشن سے منسلک کیا جا ئے گا تاہم افسروں کا انتخاب غیر معمولی کارکردگی ( High Performance) کی بنیاد پر میرٹ پر اور شفاف طریقے سے کیا جا ئے گا، یعنی اعلیٰ کارکردگی دکھاؤ،بونس اورترقیاں پاؤ،اس ریوارڈسسٹم کو متعارف کرانےپرکام شروع کردیاگیا ہے۔
اس نظام کا مقصد اعلیٰ کا کردگی دکھانے والے افسروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر وفاقی حکومت یعنی وفاقی سیکر ٹریٹ کی کا کردگی بہتر ہوگی ، نئے نظام کیلئے سفارشات کی تیاری کا کام ایک خصوصی کمیٹی کو سونپا گیا ہے جو نائب وزیر اعظم اسحق ڈار کی سر براہی میں تشکیل دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *