عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہو گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہو گئے۔ عبدالقدوس بزنجو کے حق میں 39 ووٹ کاسٹ ہوئے۔عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کی نشست سنبھال لی ہے۔اسپیکر اسمبلی نے بتایا کہ عبدالقدوس بزنجو کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے 39 ووٹ ملے۔ عبدالقدوس بزنجو آج شام 4 بجے گورنر ہاؤس میں عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
اسپیکربلوچستان اسمبلی میرعبد القدوس بزنجو کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے، جس کے باعث ان کا بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔رکن اسمبلی عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ پہلا موقع ہے پورا65 کا ایوان ایک پیج پر ہے، جام کمال نے نئے وزیراعلیٰ کیلئے عبدالقدوس بزنجو کی حمایت کی تھی۔

جام کمال نے کہا کہ ہمارے اختلافات میرے استعفے سے پہلے تھے، اب بطور بی اے پی جماعت ایک ساتھ کھڑے ہیں، عبد القدوس بزنجو اور جان جمالی کیلئے نیک خواہشات ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے درمیان اختلافات میرے استعفے سے پہلے تھے لیکن اس کے بعد نہیں، ہم سب بلوچستان عوامی پارٹی کے طور پرایک ساتھ کھڑے ہیں، ہم سب بلوچستان عوامی پارٹی کے طور پر تمام متفقہ فیصلوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے اور ہم سب ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبد القدوس بزنجو اور جان جمالی کے لیے میری نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے وزیراعلی سیکرٹریٹ کے افسران اور سٹاف سے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں الوداعی ملاقات کی ، ملاقات میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے اعزاز میں پولیس کے خصوصی دستے کی جانب سے الوداعی سلامی اور پرنسپل سیکرٹری اور وزیراعلی سیکرٹریٹ کے سٹاف کی جانب سے سابق وزیر اعلی کو سوینئر اور روایتی قالین کا تحفہ دیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ہم نے کوشش کی کہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے امور کو احسن انداز میں چلایا جا سکے۔

Recent Posts

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

27 mins ago

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

41 mins ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

51 mins ago

5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…

59 mins ago

دہی کے 5 حیرت انگیز فائدے جو سب پر بھاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…

1 hour ago

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

3 hours ago