سیف علی خان پر حملے کی حقیقت ڈاکٹر نے بتا دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب و اداکار سیف علی خان کی تیزی سے صحت یابی پر سوال اُٹھانے والوں کو بھارتی ڈاکٹر نے منہ توڑ جواب دے دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلورو کے ڈاکٹر نے سیف علی خان کے جلد صحت یاب ہونے کی وضاحت دے دی۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی والدہ کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے اداکار کا دفاع کیا ہے۔

ڈاکٹر کرشنا مورتی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ ویڈیو ان لوگوں کے لیے ہے جو سیف علی خان پر شک کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ کیا واقعی ان کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری ہوئی ہے، جن میں کچھ ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

بنگلورو کے ڈاکٹر کے مطابق مذکورہ ویڈیو میری والدہ کی 2022ء کی ہے جو 78 سال کی عمر میں ایک ٹوٹے ہوئے پیر کے ساتھ چل رہی تھی، ان کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری اسی روز ہوئی تھی اور یہ ویڈیو اسی شام کی ہے۔

ان کے مطابق جب میری والدہ 78 برس کی عمر میں سرجری کے فوراً بعد چل پھر سکتی ہیں تو ایک کم عمر اور فٹ شخص مزید تیزی سے صحت یاب ہو سکتا ہے، یہ ممکن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *