وزیراعظم نے 3 سال میں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانے والی ہر زبان کو بند کیا ہے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے 3 سال میں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانے والی ہر زبان کو بند کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بول کی نشریات پر پابندی کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ بول نیوز ٹی وی کی بغیر نوٹس، بندش، آمریت اور فسطائی کی ایک اور بین مثال ہے۔
بول نیوز ٹی وی کی بغیر نوٹس بندش آمریت اور فسطائی کی ایک اور بین مثال ہے۔ عمران صاحب نے تین سال میں اپوزیشن، میڈیا اور اپنے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنانے والی ہر زبان، تقریر، کالم، پروگرام اور ٹی وی کو بند کیا ہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 29, 2021
انہوں نے لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 3 سال میں اپوزیشن، میڈیا اور اپنے اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنانے والی ہر زبان، تقریر، کالم، پروگرام اور ٹی وی کو بند کیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹر ہیغام میں لکھا ہے کہ سب کو بند کرنے والی حکومت اب خود بند گلی میں بند ہوچکی ہے۔
سب کو بند کرنے والی حکومت اب خود بند گلی میں بند ہوچکی ہے۔ میڈیا کی بندش مسئلے کا حل نہیں لیکن یہ ایک فسطائی ذہنیت رکھنے والی حکومت اور اس کے سربراہ عمران صاحب کی سمجھ سے باہر ہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 29, 2021
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید لکھا ہے کہ میڈیا کی بندش مسئلے کا حل نہیں لیکن یہ ایک فسطائی ذہنیت رکھنے والی حکومت اور اس کے سربراہ عمران صاحب کی سمجھ سے باہر ہے۔