چاکلیٹ سے تیار کردہ ملبوسات پہن ماڈلز کی ریمپ پر واک

پیرس (قدرت روزنامہ)پیرس کے علاقہ پورٹ ڈے ورسائیلز میں ملبوسات کی انوکھی نمائش نے لوگوں کو حیران کر دیا۔اس نمائش میں چاکلیٹ سے بنے ملبوسات پیش کیے گئے ۔فرانس میں سالانہ چاکلیٹ فیشن شو کاانعقاد کیا گیا ہےجہاں مختلف ماڈلزنے چاکلیٹ سے بنے دیدہ زیب لباس زیب تن کیے اور ریمپ پر واک کی۔
اس نمائش میں مختلف اقسام کی چاکلیٹس نہ صرف دیکھنے والوں کے منہ میں پانی لے آئیں بلکہ اس سے بنے پہناوؤں نے انہیں مسحور کردیا۔پیرس میں منعقد اس انوکھے فیشن شو میں چاکلیٹ سے تیار کردہ ملبوسات اور مزے دار بیلجین چاکلیٹ نے ہر کسی کو للچا دیا۔
ڈارک اور وائٹ چاکلیٹ سے بنے منفرد ملبوسات پہنے ماڈلز کو ریمپ پر آئیں تو شرکاء حیران رہ گئے۔اس منفرد نمائش کے دوران ہزاروں چاکلیٹ کے دیوانوں نے یہاں کا رخ کیا اور اپنی پسندیدہ چاکلیٹس کھا کر لطف دوبالا کیا۔