چاکلیٹ سے تیار کردہ ملبوسات پہن ماڈلز کی ریمپ پر واک

پیرس (قدرت روزنامہ)پیرس کے علاقہ پورٹ ڈے ورسائیلز میں ملبوسات کی انوکھی نمائش نے لوگوں کو حیران کر دیا . اس نمائش میں چاکلیٹ سے بنے ملبوسات پیش کیے گئے .

فرانس میں سالانہ چاکلیٹ فیشن شو کاانعقاد کیا گیا ہےجہاں مختلف ماڈلزنے چاکلیٹ سے بنے دیدہ زیب لباس زیب تن کیے اور ریمپ پر واک کی . اس نمائش میں مختلف اقسام کی چاکلیٹس نہ صرف دیکھنے والوں کے منہ میں پانی لے آئیں بلکہ اس سے بنے پہناوؤں نے انہیں مسحور کردیا . پیرس میں منعقد اس انوکھے فیشن شو میں چاکلیٹ سے تیار کردہ ملبوسات اور مزے دار بیلجین چاکلیٹ نے ہر کسی کو للچا دیا . ڈارک اور وائٹ چاکلیٹ سے بنے منفرد ملبوسات پہنے ماڈلز کو ریمپ پر آئیں تو شرکاء حیران رہ گئے . اس منفرد نمائش کے دوران ہزاروں چاکلیٹ کے دیوانوں نے یہاں کا رخ کیا اور اپنی پسندیدہ چاکلیٹس کھا کر لطف دوبالا کیا . . .

متعلقہ خبریں