ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آج پاکستان اور افغانستان کا مقابلہ ہوگا

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی قومی ٹیم بھارت اور نیوزی لینڈ کو چار شانے چت لگانے کے بعد افغانستان کو پچھاڑنے کے لیے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم تیسرا میچ افغانستان کے خلاف آج دبئی میں کھیلے گی۔
قومی اسکواڈ آج بھی چوکوں اورچھکوں کی بھرمار دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرے گی جبکہ شائقین کرکٹ ایک اوراعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کے لیے بےقرار ہیں۔
پاک افغان مقابلے کیلئے قومی ٹیم کی 12 کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، کپتان بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کی میدان میں اُتریں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان بھارت کو پہلے میچ میں دس بڑے ناموں کی ٹیم کو دس وکٹوں سے مارا جبکہ دوسرے میچ میں کیویز کو بھی بآسانی شکست دی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور افغان کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔