پہلے جو کچھ بلوچستان کے ساتھ ہوا ہے امید کرتاہوں یہ اب نہیں ہوگا،سرداریار محمد رند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سردار یار محمد رند نےاسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوءے کہا کہ قدوس بزنجو کو نیا قائد ایوان بننےپر مبارکباد دیتاہوں . اللہ پاک قدوس کو ایک نیا موقع دیا ہے .

قدوس بزنجو صاحب کے نصیب اچھے ہیں کہ مختصر مدت میں دو بار قائد ایوان بننے ہے . ہم نے گزشتہ تین سال تک جام کمال کے ساتھ اس کے جہاز میں نہیں بیٹھیں . اج جام صاحب ایوان میں میں موجود نہیں ہے تو میں ان کے بارے میں بات نہیں کرونگا . جام صاحب کیلئے دعاگو ہوں . قدوس بزنجو مشورہ دیتاہوں ہوں کہ ان لوگوں سے دور رہئے جن لوگوں نے جام کمال کو اس جگہ پر پہنچایا . قدوس صاحب آپ سے کچھ مانگنے نہیں آیا ہوں آخر تک آپ کی حمایت کرینگے . پہلے جو کچھ بلوچستان کے ساتھ ہوا ہے امید کرتاہوں یہ اب نہیں ہوگا . اے این پی کے اصغر خان اجلاس سے اظہارخیال کرتے ہوءے کہا کہ باچاخان کے مجسمہ کو جلانا کی مذمت کرتاہوں . ایسے واقعات نہیں ہونا چاہئے باچاخان پورے خطے کیلئے قابل عزت ہے . قدوس بزنجو کو وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتاہوں . امید ہے قدوس بزنجو سب کو ساتھ لے کر چلے گے . ایک شخص باچا خان کا مجسمہ جلا کر اللہ اکبر کا نعرہ لگاتاہے . باچاخان کا مجسمہ جلا کے ہیچھے ایک فرد نہیں بلکہ ایک ایک قوت ہے . باچاخان کا مجسمہ جلانے والے شخص پولیس کی گرفت میں ہے سزا دی جائے . ایسے واقعات پورے خطے کو آگ کی لپیٹ میں لے سکتاہے . عبدالقدوس بزنجو 39 ووٹ لیکر وزیراعلی منتخب ہوئے بلوچستان عوامی کے 23 پاکستان تحریک انصاف کے 6 اراکین نے قدوس بزنجو کے حق میں ووٹ دیا عوامی نیشنل پارٹی کے 3 ،ایچ ڈی پی اور بی این پی عوامی کے 2,2 اراکین نے قدوس بزنجو کے حق میں ووٹ دیا پیپلز پارٹی، جمہوری وطن پارٹی کے ایک ایک جبکہ ایک آزاد رکن نے بھی قدوس بزنجو کو ووٹ دیا سابق وزیراعلی جام کمال ووٹنگ کے عمل کا حصہ نہیں بنے اے این پی کے ملک نعیم بازئی تاخیر سے اسمبلی آنے پر ووٹ نہیں ڈال سکے پی ٹی آئی کے بابر موسی خیل اجلاس کی صدارت کے باعث ووٹنگ کاحصہ نہیں بنے . .

متعلقہ خبریں