دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے:وزیر اعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خارجی دہشت گردوں کو اپنے انجام تک پہنچایا، اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز کے خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 4 خارجی مارے گئے جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجی دہشت گردوں سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔
ہلاک خارجی دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ سکیورٹی فورسز نے آپریشن خیبر کے علاقے باغ میں خفیہ اطلاعات پر کیا۔ مارے جانے والے خارجی دہشت گردوں میں عزیز الرحمان اور مخلص شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *