اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتی شعبے کےلیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور کرلیا
اسلام آباد ( قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے صنعتی شعبے کےلیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور کرلیا گیا۔
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے ای سی سی اجلاس میں صنعتی شعبے کےلیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور کرلیا جبکہ گھریلو صارفین کےلیے قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد کردی گئی۔
“جنگ ” نے ای سی سی اعلامیے کے حوالے سے بتایا ہے کہ کیپٹو پاور کےلیے گیس ٹیرف میں 500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ منظور کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق کیپٹو پاور کےلیے ٹیرف 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ کیپٹو پاور پر گرڈ ٹرانزیشن لیوی کے نفاذ کےلیے فوری اقدامات کیے جائیں۔