رانجی ٹرافی کے بہترین کھلاڑی کو باہر کر کے روہت شرما کو ٹیم کا حصہ بنانے پر تنقید
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو رانجی ٹرافی میں 17 سالہ کھلاڑی ایوش مہاترے (جنہوں نے گزشتہ میچ میں سینچری سکور کی تھی) کی جگہ کھیلنے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ایوش مہاترے نے رواں سیزن میں 40.09 کے اوسط سے 6 میچز مین 441 رنز سکور کر کے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ لیکن بھارت کے سٹار بیٹرز کی رانجی میں واپسی کے بعد ان کو بینچ پر بیٹھنا پڑا ہے۔
ممبئی کی ٹیم میں واپسی پر فیل ہونے کے بعد روہت شرما کو نوجوان کھلاڑی کی حق تلفی پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ لیکن ایوش اپنے رول ماڈل کے متعلق اچھے الفاظ ہی ادا کر رہے ہیں۔ایوش نے انسٹاگرام پر روہت شرما کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جس کو دیکھ کر کرکٹ کھیلنا شروع کی، اس کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا ایک غیر یقینی لمحہ لگتا ہے۔واضح رہے آسٹریلیا میں انتہائی ناقص کارکردگی کے بعد سابق کرکٹرز نے بھارت کے اسٹار بیٹرز کو ڈومیسٹک میں کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا تھا۔