پنجاب حکومت نےفحاشی پھیلانے والے تھیٹرز اور اداکاراؤں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ، آخری وارننگ جاری

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت کا تھیٹرز میں فحاشی،بے حیائی اور بیہودگی پھیلانے والی اداکاراؤں پرتاحیات پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

فحاشی پھیلانے والے تھیٹرز کے لائسنس کینسل کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری تھیٹرمیں فحاشی اور بے حیائی پھلانے پر تھیٹرمالکان پر شدید برہم، وزیر اطلاعات نے پنجاب آرٹس کونسل کو تمام تھیٹرز مالکان سے انڈرٹیکنگ لینے کی بھی ہدایت کر دی۔انڈرٹیکنگ کے بعد سیل شدہ تھیٹرز کو کھولنے کا حکم دیا گیا ۔ اس حوالے سے وزیراطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی تھیٹرمالکان سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہوتے ہوئے تھیٹرز میں بے حیائی اور فحاشی پھلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پنجاب میں ایسے تھیڑز ڈرامے بننے چاہیئں جہاں فیملیز دیکھنے آئیں۔ تھیٹرز ڈرامے سماجی موضوعات پر مبنی ہونے چاہیئں جس سے عوام کی رہنمائی ہوسکے۔ جن تھیٹرز مالکان اور اداکاروں کو فحاشی پھیلانے کا شوق ہے وہ پنجاب میں ڈرامہ نہیں کرسکتے۔ پنجاب کے تھیٹرز دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان ہوتے تھے۔ پنجاب حکومت جلد تھیٹرز کےلیے نئی قانون سازی کرنے جارہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تھیٹرزمالکان فیملی ڈرامے بنائیں حکومت انکو مکمل سپورٹ کرے گی۔ سب تھیٹرز کو آخری وارننگ دی جارہی ہے۔ جس تھیٹرنے رولز کی خلاف ورزی کی شوکاز نوٹس آئیں گے پھر جرمانہ ہوگا پھر لائسنس کینسل ہونگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *