بلوچستان: 25 اضلاع کے 50 وارڈز پر ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہونگے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز پر ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہونگے۔
بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور پولنگ کا سامان متعلقہ پولنگ اسٹیشنز تک پہنچا دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن حکام کا بتانا ہے کہ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔