کیا آپ نے کبھی کیلا کالی مرچوں کے ساتھ کھایا ہے؟ فوائد جانیے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیب، امردو سمیت دیگر پھلوں کے ساتھ اکثر لوگ کالا نمک، لیموں اور کالی مرچوں کا بھی استعمال کرتے ہیں جن کا خیال ہے کہ ایسا کرنے سے پھل کھانے کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔
لیکن کیا آپ نے کبھی کیلے کو کالی مرچوں کے ساتھ کھایا ہے وہ بھی نہار منہ؟ اگر آپ کا جواب نہ میں ہے تو آپ یہ فوائد جان کر بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
نظام ہاضمہ کیلئے بہتر
کیلے میں قدرت نے فائبر کی بھرپور مقدار رکھی ہے اور اس میں کھانے کو ہضم کرنے والی خصوصیت بھی پائی جاتی ہے جب کہ کالی مرچیں بھی پیٹ میں گیسٹک جوس کو متحرک کرتی ہیں۔
اگر آپ کیلے کو کالی مرچوں کے ساتھ کھائیں گے تو یہ آپ کے پیٹ کیلئے بہترین ہوگا۔
قوت مدافعت کو مضبوط بنائے
کیلے میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے جو قوت مدافعت کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے، اس کے ساتھ ہی کالی مرچیں فنگس سے لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
قبض سے بچائے
اگر آپ کو قبض کی شکایت ہے تو نہار منہ کیلے کو کالی مرچوں کے ساتھ استعمال کرکے آپ اس مسئلے سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔
وزن کم کرنے میں مدد
یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ کیلا کھانے کے بعد پیٹ میں وزن محسوس ہوتا ہے جس کی وجہ سے بھوک کم لگتی ہے اور یوں کیلا آپ کو وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جب کہ کالی مرچیں میٹابولزم کو بڑھاتی ہیں جس کے سبب جسم سے چربی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *