ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی برقرار، پنجاب میں سورج نکلنے سے شدت میں کمی

لاہور(قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہی۔سورج نکلنے کے باعث پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی نے تھوڑا ریلیف دیدیا۔

کراچی میں سرد ہواں کے باعث ٹھنڈ بڑھ گئی، بالائی علاقوں میں شدید سردی پڑی، پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔لہہ میں پارہ منفی 12، کالام ،گوپس،استور منفی 9، قلات میں منفی 8 رہا، سکردو منفی 6، ہنزہ،کوئٹہ منفی 4، مالم جبہ،دیر اور پاراچنار میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب پنجاب بھر میں موسم خشک ہونے سے سردی کی شدت کم ہو گئی اور دورانیہ بھی انتہائی کم ہوگیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسمیاتی تبدیلیاں سردی کے موسم جنوری ہی میں موسم بہار کے اثرات دکھا رہی ہیں۔ لاہور سمیت صوبے بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس سردی کے موسم کا دورانیہ انتہائی کم رہا ۔ آئندہ دو تین روز تک بارش کے امکانات نہیں ہیں اور اس دوران موسم بھی خشک رہے گا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ,24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *