اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے جامع کوششیں جارہی ہیں، چیئرمین ایف بی آر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ملک میں اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے جامع کوششیں جارہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسٹمز میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لارہے ہیں اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھا رہےہیں، ہم خدمات میں بہتری کے ساتھ ساتھ استعداد کار بڑھانے پر بھی توجہ دے رہے ہیں، جدید قومی ریاست میں سرحدوں کی حفاظت اہم ترین جز ہے۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ دنیا میں سپلائی چین انتہائی پیچیدہ ہوچکی ہے۔ ٹیکنالوجی سے محض سسٹم کو نہیں بدلا جاسکتا، ہمیں تنظیمی سالمیت کو بھی فروغ دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ کراچی بندرگاہ پرفیس لیس اسسمنٹ سسٹم سے متعلق ہمیں مثبت تاثرات ملے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی بندرگاہ پر کسٹمز کلیئرنس کے خود کار نظام ’فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم‘ کا افتتاح 8 جنوری کو کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *