کراچی: مخصوص بلدیاتی نشستیں، خواجہ سراوں کی 154 نشستوں پر صرف ایک فارم جمع

کراچی (قدرت روزنامہ )سندھ میں سیاسی جماعتوں کو مخصوص بلدیاتی نشستوں کےلئے امیدوار نہ مل سکے۔ کراچی سے خواجہ سراو¿ں کی 152 نشستوں کےلئے صرف ایک فارم جمع ہوا۔
روز نامہ جنگ نے ذرائع الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا کہ خواجہ سراوں کی 151 نشستیں خالی رہ گئیں۔
ذرائع کے مطابق نشستیں ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی، ٹاون کمیٹی اور ٹاون میونسپل کارپوریشن کےلئے تھیں۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں پر فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 جنوری تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کونسلز میں خواتین کی 9 نشستوں میں سے 5 خالی رہ گئیں، صرف 4 پر فارم جمع ہوئے۔ یونین کونسلز اور یونین کمیٹی میں 425 مخصوص نشستوں پر انتخابات ہونے تھے۔
ذرائع کے مطابق یونین کمیٹی میں 125 زائد نشستوں پر کسی امیدوار نے فارم جمع نہیں کروایا۔
ذرائع کے مطابق نوجوانوں کی 2 نشستں خالی رہ گئیں، 3 پر فارم جمع ہوئے۔ لیبر کی 2 نشستوں پر فارم جمع اور 2 نشستوں پر کوئی فارم جمع نہیں ہوا۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 3 اقلیتی نشستوں پر فارم جمع ہوئے اور 2 خالی رہ گئیں۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق خصوصی افراد کی 10 نشستوں میں سے 4 پر فارم جمع اور 6 خالی رہ گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *