اب قومی ٹیم کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ وہ ٹیسٹ کھیلنے کے قابل نہیں ، احمد شہزاد

کراچی(قدرت روزنامہ) سابق بلے باز احمد شہزاد نے ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی ناقص بلے بازی اور سنگین غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے سب کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اپنے فیس بک پیج پر احمد شہزاد نے ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جن ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کے نام ہم نہیں جانتے وہ بھی ہوم گراؤنڈ پر اچھی بیٹنگ کر کے سنچریاں بنارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شان مسعود، بابر اعظم، کامران غلام سمیت سب نے ایک بار پھر غلطیاں دہرائیں اور آؤٹ ہوئے، کیا یہ پچ کا قصور ہے۔ احمد شہزاد نے کہا کہ اب ٹیم کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ وہ ٹیسٹ کھیلنے کے قابل نہیں ہے اور نہ ہی یہ فارمیٹ اُس کے بس کی بات ہے۔احمد شہزاد نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ اور مرضی کی پچ پر بھی کھلاڑیوں سے بلے بازی نہیں ہورہی تو پھر بہتر ہے کہ ٹیسٹ میچ ہی نہ کھیلا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *