بڑے نادہندگان اور بجلی چوروں کی فہرستیں تیار، کیا سلوک کیا جائے گا۔۔۔؟ جانیے

لاہور ( قدرت روزنامہ) لیسکو نے200بڑے نادہندگان اور بجلی چوروں کی فہرستیں تیار کر لی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ 200 بڑے نادہندگان اور بجلی چوروں کی فہرستیں تیار کرلی ہیں۔ بجلی چوروں کے خلاف بِلا امتیاز اور شفاف کارروائی کی جائے گی، نادہندگان صارفین پر ایک کروڑ روپے سے زائد کے بل ہیں۔

” جنگ ” کے مطابق لیسکوحکام نے کہا ہے کہ بجلی چوری والے علاقوں میں دور دراز کے سرحدی اور دیگر علاقے بھی شامل ہیں، بجلی چوری میں قصور، مریدکے، اوکاڑہ، پھول نگر، پتوکی، نارنگ، دیپالپور سرفہرست ہیں۔دیہی علاقوں میں لائن لاسز 20 سے 45 فیصد پائے گئے ہیں۔ نادہندگان صارفین پر ایک کروڑ روپے سے زائد کے بل ہیں، بجلی چوروں کو مقامی بااثر شخصیات کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *