نواز شریف دورمیں فیصلہ ہوا ، یہاں پیدا ہونے والوں بچوں کو شہریت ملے گی لیکن فیصلےپر عمل نہیں ہو رہا ہے،اچکزئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ اولسی قامی جرگے کے تیسرے روز شرکا سے خطاب کیا انہوں نے پاکستان میں آئین کی بالادستی، پشتون قوم کے حقوق، اور قومی مسائل پر تفصیلی اظہار خیال کیامحمود خان اچکزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماضی میں نواز شریف کی حکومت نے ایک کمیٹی بنائی تھی جس میں مولانا فضل الرحمان، عمران خان، اور دیگر رہنما شامل تھے۔ اس کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے افغان بچے پاکستان کے شہری ہوں گے، لیکن اس فیصلے پر عمل نہیں کیا گیااس فیصلے کو نافذ کرنے سے کس نے روکا ہے پاکستان میں آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کا وجود ختم ہو چکا ہے پاکستان کو آئین نے جوڑا ہوا ہے، اور اس آئین کو نظرانداز کرنا ملک کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اگر ریاست پشتونوں کے حقوق کا تحفظ نہیں کر سکتی تو پشتون قوم اپنے وطن کا دفاع خود کرے گی انہوں نے کہا ہے کہ قومی شناختی کارڈ کے اجرا کے حوالے سے پشتونوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو قوانین دیگر اقوام پر لاگو ہیں، وہی پشتونوں پر بھی لاگو ہونے چاہییں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نادرا کے ناروا رویے کے خلاف اعلانِ بغاوت کرتی ہے اور ضرورت پڑنے پر اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی عدالتوں سے رجوع کرنے پر غور کرے گی پاکستان میں ہر قوم کا اپنا صوبہ موجود ہے، لیکن پشتونوں کو مختلف حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے پشتون اپنے حقوق کے لیے آئین پاکستان کے دائرے میں رہتے ہوئے جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے اور متحدہ پشتون صوبہ حاصل کریں گے ملک میں انصاف اور امن کی ضرورت ہے امن انصاف کے بغیر ممکن نہیں ہے پاکستان میں روزانہ تیس افراد قتل ہو رہے ہیں، لیکن حکومتی ادارے خاموش ہیں ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی، جمہوری، اور آئینی ریاست بنانے کے لیے تمام اقوام کو مساوی حقوق دینا ہوں گے جو استاد بچوں کو تعلیم دینے میں غفلت برتتا ہے، وہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا ہے ایسے اساتذہ کو تنبیہ کی کہ وہ اپنی اصلاح کریں ورنہ تحریک کا حصہ نہیں رہیں گے ملک میں شفاف انتخابات کے لیے ایک آزاد اور غیرجانبدار کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا تاکہ عوام کی حقیقی نمائندگی ممکن ہو سکے پاکستان تب ہی زندہ باد ہوگا جب تمام اقوام بشمول پنجابی، سندھی، بلوچ، اور پشتون کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا پشتونخوا ملی عوامی پارٹی جمہوری جدوجہد کے ذریعے پشتون قوم کے حقوق کا تحفظ کرے گی اور کسی بھی صورت میں پشتون قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی تمام اقوام کو مل کر آئین پاکستان کی حفاظت کرنے اور ایک مضبوط اور متحد پاکستان کی تشکیل پر زور دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *