پیکا کے ذریعے آزادیوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے: شاہد خاقان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ پیکا کے ذریعے آزادیوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو ملک انٹرنیٹ بند کر دیتا ہو وہاں ترقی نہیں ہو گی، پیکا کے ذریعے آزادیوں کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، پی پی اور (ن) لیگ کا اتحاد مفاد کا اتحاد ہے۔
دوسری جانب لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر اوورسیز پاکستانیوں نے پیسہ بھیجنا بند نہیں کیا، پاکستان میں افراط زر میں کمی آئی ہے مگر مہنگائی مزید بڑھی ہے، شہباز شریف صرف اپنی کرسی بچانے کے لیے بیٹھے ہیں۔
علاوہ ازیں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہےکہ پیکا ایکٹ کے تحت 3 سال جیل اور 6 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہوگا، عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کی پھر سزا کیا ہوگی؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *