نگران دور حکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کیلئے بل آج منظور ہونے کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کا سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا بل اسمبلی سے آج منظور ہونے کا امکان ہے ۔بل کے تحت نگران دورحکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین نوکری سے برطرف کیا جائے گا۔
تحریک انصاف حکومت نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا قانون آج خیبر پختونخوا اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا ۔ دو بجے طلب کئے گئے اجلاس میں بل کو ایجنڈے پر رکھا گیا ہے ۔ بل کا نام خیبر پختونخوا ملازمین (سروسز سے ہٹانا) بل 2025 ہے۔
بل کا اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کی بھرتیوں پر ہوگا۔ سن اور اقلیتی کوٹہ کے ساتھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونی والی بھرتیوں کو استثنی حاصل ہوگا۔
ملازمین کو نکالنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ 7 رکنی کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کرینگے۔ تمام ادارے نگران دور کی بھرتیوں کے حوالے سے 30 دن میں رپورٹ مرتب کرینگے۔ اس بل کو گزشتہ جمعہ کے روز ایوان میں پیش کیا گیا تھا۔