ایمن خان اور منیب بٹ اپنے نئے سفر کے لئے تیار
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور جوڑیوں میں ایمن خان اور منیب بٹ کا شمار کیا جاتا ہے جن کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔شوبز کی یہ جوڑی اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے خوبصورت اور بہترین لمحات شیئر کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ یہ دونوں ہر موقع پر ایک دوسرے کو بھرپور سپورٹ بھی کرتے ہیں۔
حال ہی میں اس جوڑی کی جانب سے اپنے اپنے سوشل اکاؤنٹ سے اپنے نئے سفر کی تصاویر شیئر کی گئیں ہیں۔
View this post on Instagram
ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ ایمن خان نے منیب بٹ کو اپنے سفر کا ساتھ بتایا ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
علاوہ ازیں اداکار منیب بٹ کے پوسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ یہ جوڑی استنبول پہنچے ہوئے ہیں۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ نے نومبر 2018 میں شادی کی اور ان کے ہاں اگست 2019 میں بیٹی امل خان کی پیدائش ہوئی تھی۔