اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد بحال ، ڈالر سستا ہو گیا
کراچی (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کے اعلان سے پہلے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک مرتبہ پھر ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد عبور کر لی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 484 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 365 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر سستا ہو گیا
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی انڈیکس نے ایک لاکھ 15 ہزار کی حد عبور کر لی تھی تاہم آخری سیشن میں انڈیکس نیچے آ گیا تھا۔
دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بہتر ہو گئی ہے ، انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا جس سے امریکی کرنسکی کی قیمت 278 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔