موبائل ٹاورز کی چھٹی، اب خلا سے نیٹ ورک ملے گا

اسٹار لنک کی ڈائریکٹ ٹو سیل سیٹیلائٹ سروس کی بِیٹا ٹیسٹنگ شروع ہو سکتی ہے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا کی امیر ترین شخصیت اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی جانب سے ایک اور بڑا اعلان سامنے آگیا، انہوں نے کہا ہے کہ اب موبائل ٹاورز کے بغیر فون سروس ملے گی۔ اس کی بِیٹا ٹیسٹنگ آج سے شروع ہو سکتی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ ہینڈل پر اپنے بیان میں کہا کہ 27 جنوری یعنی آج سے اسٹار لنک کی ڈائریکٹ ٹو سیل سیٹیلائٹ سروس کی بِیٹا ٹیسٹنگ شروع ہو سکتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس سروس کے لیے صارفین کو نیا فون یا اضافی ہارڈ ویئر کی ضرورت نہیں ہوگی۔ موبائل فون اس نئی سروس کے تحت سیدھے سیٹیلائٹ سے جڑ جائیں گے جس سے ٹریڈشنل سیلولر انفراسٹرکچر کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ موبائل ٹاورز کے بغیر فون سروس ممکن ہوجائے گی۔
یہ تکنیک کمیونکیشن کے طریقے کو بدل سکتی ہے، جس سے لوگ کہیں سے بھی ٹیکسٹ، کال اور انٹرنیٹ کا استعمال کر سکیں گے، چاہے وہ جگہ کتنی بھی دور کیوں نہ ہو۔
‘نوفال’ نے اسے ‘سیل ٹاورس اِن اسپیس’ بتایا ہے جو ڈیڈ زون ختم کرنے اور موبائل کنکٹیویٹی میں سدھار لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایمرجنسی میں جب ٹریڈیشنل نیٹ ورک کام نہیں کرتے، یہ سروس بے حد مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ بِیٹا ٹیسٹ اسپیس ایکس کے لیے ایک بڑا سنگ میل ثابت ہوگا۔ اگر یہ کامیاب ہوتا ہے تو یہ ان لوگوں کے لیے بے حد اہم ہوگا جو ایسے علاقوں میں رہتے ہیں یا سفر کرتے ہیں جہاں سیلولر نیٹ ورک دستیاب نہیں ہے۔
اس سروس کے ذریعہ 2 جی بی پی ایس سے زیادہ کی اسپیڈ پہنچنے کی امید ہے۔ اسٹار لنک کا مقصد ان دیہی اور ناقابل رسائی علاقوں میں کنکٹیویٹی کے مسئلہ کو حل کرنا ہے جہاں نیٹ ورک محدود ہے۔
ڈائریکٹ ٹو سیل سیٹیلائٹس کو اسپیس ایکس کے فالکون 9 اور اسٹار شپ راکیٹس کے ذریعہ لانچ کیا گیا ہے۔ یہ سیٹیلائٹس لیزر بیک ہال کے ذریعہ اسٹار لنک کنسٹی لیشن سے جڑتے ہیں، جس سے گلوبل کنکٹیویٹی یقینی ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *