’’میرے سامنے بانی پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ بات نہ مانی تو بی بی کو سزا دیں گے‘‘، فیصل چوہدری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے سامنے عمران خان کو کہا گیا کہ اگر بات نہ مانی تو بی بی کو سزا دیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ میرے سامنے عمران خان کو کہا گیا کہ بات نہ مانی گئی تو بشریٰ بی بی کو سزا دیں گے۔
فیصل چوہدری نے بتایا کہ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے یہ بات کہنے والے سے کہا کہ بشریٰ بی بی مجھ سے زیادہ بہادر ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرانے پر عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کو کل طلب کر رکھا ہے۔ جو ملاقات جمعرات کو ہوتی تھیں، اب وہ دوبارہ بحال ہونگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نکاح کیس اخلاقیات سے گری ہوئی حرکت ہے۔ اس کیس کی وجہ سے پاکستان کا دنیا بھر میں مذاق بن رہا ہے۔
فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ عمران خان نہ ڈرنے والے ہیں اور نہ ہی جھکنے والے۔ جسٹس اعظم خان کی طرح جسٹس انعام منہاس کو بھی نکاح کیس نہیں سننا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *