بلوچستان بلدیاتی انتخابی نتائج جاری: آزاد امیدوار سرفہرست، جے یو آئی دوسرے نمبر پر رہی
کوئٹہ( قدرت روزنامہ ) بلوچستان کے 25اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نتائج کے حوالے سے بتایا کہ آزاد امیدواروں نے23نشستیں جیت کر میدان مار لیا، اسی طرح جمعیت علما اسلام ، پیپلز پارٹی اور پشتونخوا میپ کے امیدواروں نے مختلف اضلاع سے کامیابی حاصل کی۔
الیکشن کمیشن کے نتائج میں بتایا گیا کہ جمعیت علماء اسلام کے 7 پیپلز پارٹی 5، پی کے میپ 4، نیشنل پارٹی 3، ن لیگ ، اے این پی اور بی این پی عوامی نے دو، دو نشستیں حاصل کیں۔
علاوہ ازیں پی کے نیپ اور حق دو تحریک نے بھی ایک، ایک نشست حاصل کی۔
واضح رہے صوبے کے 25 اضلاع کے 50 جنرل وارڈز کے لئے پولنگ ہوئی، مجموعی طور پر 50 جنرل وارڈز کے لئے 167 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔