اداکارہ درفشاں کا نیا انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نوجوان اداکارہ درفشاں کے حال ہی میں ہونے والے نئے شوٹ سے تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔یہ تصویر اداکارہ درفشاں کی جانب سے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
اداکاری کے حوالے سے اپنے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے درفشاں کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے ہی اداکارہ بننا چاہتی تھیں کیونکہ میرے والد پروڈیوسر ہیں اور میں نے بچپن سے ہی سیٹ، میڈیا وغیرہ اپنے ارد گرد دیکھا ہے۔
اپنی اداکاری کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے درِفشاں سلیم نے بتایا ہے کہ وہ اس سفر میں بہت خوش قسمت رہی ہیں کہ ان کو اس شعبے میں بہت اچھے لوگ ملے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ درفشاں سلیم نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی بھی قیمت پر آئٹم نمبر نہیں کریں گی۔درفشاں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کپڑوں حتیٰ کہ ہر چیز سے متعلق خاصی حساس ہیں لہٰذا کوئی بھی ایسا کردار نہیں کرنا چاہیں گی جس میں عورت کو نمائش کے طور پر استعمال کیا جارہا ہو۔