رواں سال نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ مارکیٹ میں جاری کرنے کا اعلان
کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے رواں سال نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ مارکیٹ میں جاری کرنے کا اعلان کردیا۔پیر کے روز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ سال 2025 میں کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن والے نوٹ مارکیٹ میں جاری کر دیں گے اور نئے کرنسی نوٹ کے نئے ڈیزائن مرحلہ وار پرنٹ کیے جائیں گے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نئے نوٹ کی ٹیکنیکی ویلیوایشن کررہا ہے۔جمیل احمد نے بتایا کہ نئے نوٹ کو جلد منظوری کیلئے کابینہ کے سامنے پیش کریں گے اور 2025 میں پاکستان کا پہلا نیا نوٹ جاری ہوجائے گا ، تاہم پہلے کتنی مالیت کا نیا کرنسی نوٹ آے گا وہ ابھی نہیں بتا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ سال 2025 میں مرحلہ وار نئے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ سرکلویشن میں آجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف مالیت کے نئے نوٹ ایک ساتھ نہیں بتدریج جاری ہوں گے۔