شوبز سے عارضی کنارہ کشی کے بعد نیلم منیر دوبارہ کام کرنے کے لیے تیار
لاہور(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں حال ہی میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والی اداکارہ نیلم منیر شادی کے بعد دوبارہ انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔نیلم منیر نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کرکے سب سے پہلے تو شادی پر مبارک باد اور دعائیں دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ پہلے کی طرح کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ شادی کی وجہ سے نیلم منیر نے انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم اس تصویر میں وہ ایک بار پھر واپسی کی تیاری کرتی نظر آرہی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ’میں شاندار وقت گزار کر اب واپس آگئیں ہوں اور اب کام کرنے کے لیے ایک نئی سوچ کے ساتھ پرجوش ہوں‘۔انہوں نے اعتراف کیا کہ اداکاری کی وجہ سے انہیں اتنی زیادہ محبت ملی ہے اور وہ دوبارہ کام کر کے اس کو مزید بڑھانا چاہتی ہیں۔نیلم منیر نے اپنے مداحوں، رشتے داروں، عزیزوں کے ساتھ انڈسٹری کے دوستوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسز کا بھی سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔