سرکار کی رٹ کو چیلنج کرنے والے جرائم پیشہ عناصر سے سختی سے نمٹیں گے ،علی حسن زہری


حب(قدرت روزنامہ)صدرمملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان وصوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ سرکار کی رٹ کو چیلنج کرنے والے جرائم پیشہ عناصر سے سختی سے نمٹیں گے قانون کی بالادستی شہریوں کے جان مال کا تحفظ یقینی بنائیں گے صدرمملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر وزیراعلی نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل دین مینگل کے لواحقین کیلئے ایک کروڑ روہے گرانٹ اورہم نے بیس لاکھ روہے دینے کا اعلان کیا ہے شہید پولیس اہلکار کے فرزند کو پولیس میں ایایس آء کی ملازمت دلوائینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ حب کے موقع پر لیڈا کانفرنس یال میں میڈیا بریفنگ میں کیامیر علی حسن زہری نے کہا کہ ضلع حب کے امن کو متاثر کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے شکست خوردہ سیاسی یتیموں کا ٹولہ اقتدار سے محرومی کے بعد حب کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے اقلیت برادری کو نشانہ بنانے والوں کی نشاندہی ہوگء یے جلد وہ قانون کے کٹہرے میں ہونگے میر علی حسن زیری نے کہا کہ ہندوبرادری کو دھکمیاں دینے والوں اورجرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کرنے والوں کی حقیقت عوام کے سامنے عیاں یوچکی ہے گزشتہ چالیس تک اقتدار کیمزیلینیحب کو کھنڈرات بنانیوالے سیاسی مداری کو پیپلز پارٹی کیترقیاتی منصوبے برداشت نہیں ہورہے وہ جرائم پیشہ گروہ کی سرہرستی کرکے حب کے عوام کی کونسی سیاسی خدمت کررہے ہیں ضلع حب کے عوام کو شعورآچکاہے ضلع حب کے عوام کو امن دینے کی خاطر شہادت کے مرتبے پر فائز ہونیوالے پولیس شہدا کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دینگے میر علی حسن زہری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دورحکومت کے دس ماہ کی کارکردگی کا گزشتہ چالیس سال تک اقتدار میں رہنے والوں کے ادوارسے موازنہ کیا جائے توہماری مقبولیت اورترقیاتی منصوبوں کے تمام سیاسی جماعتیں سول سوسائٹی معترف ہے میر علی حسن زہری نیکہا کہ۔ الیکشن میں کامیابی کے بعد ہماری پہلی توجہ ترقیاتی منصوبوں پر مرکوزرہی حب ڈیولپمنٹ اتھارٹی اورحب ماسٹر پلان کا تحفہ ضلع حب کے عوام کو دینے کے بعد ہماری پہلی ترجیح امن وامان ہے ہم اس پر کوء سمجوتھہ نہیں کرینگے پولیس جوانوں اورشہید اہلکار دین محند مینگل کے قتل میں ملوث اشتہاری گروہ سرغنہ کوسہولتکاروں سمیت قانون کی گرفت میں لائیں گے میر علی حسن زہری نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ آج حب کاہر شہری اورکاروباری طبقہ شرہسندانہ سرگرمیوں میں ملوث گروہ کی کارستانیوں سے خوف وہراس میں مبتلا ہے پولیس نے شہریوں میں پاء جاںیوالی احساس عدم تحفظ کے ازالے کے لیئے جرائم پیشہ گروہ کیخلاف کاروائیاں شروع کی ہیں جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کرنیوالے عناصر کی جانب سے چادردیواری کے تقدس کی پامالی کا واویلا گمراہ کن ہے پولیس افسر کو گولیوں کا نشانہ بنانے اورپولیس جوان کو شہید کرنیوالے جرائم پیشہ گینگ کی حمایت کرنا سہولت کاری کیزمرے میں آتاییسوشل میڈیا میں اس طرح کے بیانات دینے والے عوام کیخیرخواہ نہیں ہیں کوئٹہ کے بعد ضلع حب بڑا صنعتی شہر ہے اس شہر کی آبادی پانچ لاکھ سے تجاوزکرچکی ہے پولیس نفری کی کمی پوری کرنے کیلئے آء جی بلوچستان پولیس نے فوری طورپر 220جوانوں کی بھرتی کے احکامات جاری کئے ہیں پولیس کی سیکیورٹی ضروریات کیلئے 15پولیس موبائلوں کی منظوری دی ہے صوباء وزیر نے کہا کہ صدرمملکت آصف علی زرداری بلوچستان خاص طور ضلع حب شہر کی ترقی چاہتے ہیں حب شہر میں بی سی پلٹون کی اسپیشل سیکیورٹی یونٹ چائینیز اوردیگر فارنرز کی سیکیورٹی پر مامورہیں میڈیا بریفنگ کیدوران سوال کے جواب میں میر علی حسن زہری نے کہا کہ حب شہر میں ٹریفک منیجمنٹ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے پلان تیار کیا یے اسسستنٹ کمشنرحب کی سربراہی میں اینٹی اینکروٹچمنٹ ٹیم بناء گء ہے لیویز کی 20 نفری بھی ٹیم کیساتھ فرائض سرانجام دیگی میر علی حسن زہری نے میڈیا کوبتایا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت قیام کے بعد ضلع کے بی آء ایس پی پروگرام کے مستحقین کی تعدادبڑھاکر 75ہزار کردی ہے ابتک 60 کروڑ روپے مستحقین کو ادائیگی بی آء ایس پی پروگرام کے تحت کی گئی ہے جو حلقئہ انتخاب کیعوام کیساتھ کئے گئے وعدوں کی عکاسی کرتاہے۔