ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا، محکمہ موسمیات
کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا ، تاہم خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے ساتھ چند مقامات پربارش برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سرد رہا۔محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 06 ،کالام، اور اسکردو میں منفی 01 ، جبکہ بابوسر میں 00 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔