ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالرز کی سطح سے گھٹ گئے
کراچی (قدرت روزنامہ)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالرز کی سطح سے گھٹ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 39 کروڑ 36 لاکھ ڈالرز کی نمایاں کمی ہوئی۔زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالرز کی سطح سے گر کر23 ارب ڈالرز کی سطح پر واپس آگئے ہیں۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 93 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ہیں۔مرکزی بینک کے ذخائر 34 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز کی کمی سے 17 ارب 14 کروڑ67 لاکھ ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ 81لاکھ ڈالرز کی کمی سے 6 ارب 78 کروڑ71 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔