کترینہ کیف ،وکی کوشل کی شادی ۔۔۔سلمان خان اور فیملی کا اہم فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کی خبریں ان دنوں کافی موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کترینہ اور وکی کوشال اس سال دسمبر میں شادی کرنے والے ہیں۔میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق کترینہ اور اور وکی کوشل سات سے نو دسمبر 2021 کے درمیان میں شادی کرسکتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

بالی ووڈ کے بہت سے ایکٹر شادی کی تیاری میں مصروف ہیں۔ایسے میں بھارتی اداکار سلمان اور ان کی فیملی نے بھی زور و شور سے تیاروں میں مصروف ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور ان فیملی بھی شادی میں شریک ہوگی ۔ واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کی شادی کی خبریں بھی ایک عرصے تک میڈیا کی زینت بنی رہیں۔ مگر سلمان خان کی شادی میں عدم دلچسپی کی وجہ سے کترینہ کیف اب وکی کوشل سے شادی کرنے جارہی ہیں۔