افغانستان کے خلاف میچ میں ٹیم میں تبدیلی کی جائے گی یا نہیں؟ اعلان ہو گیا
دبئی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ کے لئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوا تو خوشی ہوگی، دونوں ٹیموں کو ایک اور میچ کھیلنے کو ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے میچ کے بعد جس طرح دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ملے وہ زبردست لمحہ تھا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج شام 7 بجے پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔