واٹس ایپ صارفین کی دیرینہ خواہش پوری ہونے کے قریب، جلد خوشخبری آنے کا امکان

نیویارک (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ مبینہ طور پر اپنے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے ایک نئی پرائیویسی اپ ڈیٹ پر کام کر رہا ہے۔فوری پیغام رسانی کا پلیٹ فارم جلد ہی ڈیسک ٹاپ صارفین کو لاسٹ سین، پروفائل فوٹو، اباؤٹ اور دیگر رازداری کی ترتیبات کو تبدیل کرنے کی سہولت دینے والا ہے۔
فی الحال، واٹس ایپ صارفین کو ڈیسک ٹاپ ایپ یا واٹس ایپ ویب کے اندر پرائیویسی سیٹنگز کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہے اس لیے اگر کوئی صارف اپنی پرائیویسی سیٹنگز کو تبدیل کرنا چاہتا ہے تو اسے ایسا کرنے کے لیے موبائل فون پر واٹس ایپ استعمال کرنا ہوتا ہے۔ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ پابندی جلد ہی مستقبل کی اپ ڈیٹ کے ساتھ ختم ہو جائے گی کیونکہ ملٹی ڈیوائس فیچر ڈیسک ٹاپ ایپ کو فون سے الگ ہونے کی آزادی فراہم کررہا ہے جس کی وجہ سے اب ڈیسک ٹاپ پر نئے فیچرز متعارف کروائے جاسکتے ہیں۔
رپورٹ میں شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ کے مطابق ڈیسک ٹاپ ایپ کی سیٹنگز میں لاسٹ سین، پروفائل پکچر اور بہت کچھ تبدیل کرنے کے آپشنز دیکھے جا سکتے ہیں، اس کے علاوہ صارفین گروپ سیٹنگز کو بھی تبدیل کر سکیں گے اور یہ انتخاب کر سکیں گے کہ انہیں گروپس میں کون ایڈ کر سکتا ہے۔واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ کے ذریعے بلاک شدہ فون نمبرز کا انتظام پہلے ہی ممکن ہے لیکن اب اس آپشن کو ایک نئے سیکشن میں منتقل کر دیا جائے گا۔رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر کب متعارف کرایا جائے گا لیکن زیادہ امکان ہے کہ یہ سب سے پہلے بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہوگا۔
دریں اثنا واٹس ایپ جلد ہی بزنس اکاؤنٹس کے لیے میسج ریٹنگ کا فیچر بھی متعارف کرائے گا، یہ صارفین کو کاروبار کے پیغامات کی درجہ بندی (اسٹار ریٹنگ) کرنے کی اجازت دے گا تاکہ ریٹنگ کی بنیاد پر کاروبار کے معیار کو جانچا جا سکے۔ فی الحال یہ فیچر بھی صرف بیٹا مرحلے میں اینڈرائیڈ اور iOS بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے۔

Recent Posts

اے ایس پی شہر بانو نقوی کی تنخواہ کتنی اور دیگر مراعات کتنی ملتی ہیں؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں مشتعل ہجوم سے خاتون کی جان بچانے والی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس…

3 mins ago

‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ کے ‘سوڈھی’ نے اپنی گمشدگی کا ڈرامہ کیا؟

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) مشہور زمانہ بھارتی ڈرامہ ‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ میں روشن سنگھ…

5 mins ago

کرکٹ بورڈکے عہدیدار استعفے کیوں دے رہے ہیں ؟ اندرونی کہانی میں حیران کن انکشاف

لاہور(قدرت روزنامہ ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹرز کے مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری ہے…

6 mins ago

انکیتا لوکھنڈے نے کرن جوہر کی فلم میں آفر سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے فلمساز کرن جوہر…

17 mins ago

بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

ممبئ(قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں انتہا پسند ہندو جماعت شیوسینا کی خاتون رہنما سشما…

30 mins ago

سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد 5مئی کو پاکستان پہنچے گا، مشترکہ منصوبوں پر پیشرفت متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سعودیہ کا 50 رکنی سرمایہ کاری وفد اتوار کو پاکستان پہنچے…

38 mins ago